Urdu Practice in Maya Interface

ہمارا مقصد ہے 3Dمیں مختلف چیزوں کو بنا اور پھر ان کو چلانا۔ آپ تصور کریں ایک ایسی کائنات کا جو آپ اپنے طریقے سے جس طرح جاہیں بنا سکتے ہیں۔ 3D میں کام کرنا ایک بہت بڑا فن ہے۔ اس بڑے اور مشکل کام کو کرنے کے لیے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔ پر خوش قسمتی دیکھیے کے Autodesk Maya کے مالک اور انجینیئرز نے مل کر اس پر بہت سی محنت اور کوششیں کیں کہ کیسے اس کو آسان سے آسان طریقے سے پیش کیا جائے تاکہ جب آپ اس کو استعمال کریں تو آپ کو اس میں کوئی پیچیدگی اور تضاد نہ نظر آئے۔

ذرا رکیے! اس بڑے پروگرام میں جیسا کہ (Maya) ہے  سمجھنے اور کام کرنے کے لیے یہ ایک اچھا تعارف ہے ۔ سب سے زیادہ جو کام ضروری ہےوہ یہ کہ آپ اس میں کیسےاپنے کام کو تیز اور معیاری کرسکتے ہیں۔ اس باب میں ہم کوشش کریں گے Maya’s user interface کے بارے میں جاننے کی۔ ہم اس کے ہر ہر جزو کا بغور پڑھیں گے اور سب چیزوں کو باری باری ترتیب سے سمجھیں گے۔

اس باب کو پڑھنے کے بعد آپ اپنے اندر ایک بہت اچھی تبدیلی محسوس کریں گےآپ کو معلوم ہوگاکہ کیسےہم آسانی سے Maya’s GUI (graphical user interface) میں بغیر کسی رکاوٹ کے چیزوں کو بنا اور چلا سکتے ہیں۔

 Maya Interface کیاہے؟

وہ کیا چیزہے جوMaya  کو ممتاز کرتی ہےدراصل یہ پہلی جگہ ہے جہاں آپ صاف انداز میں اپنے الگ قسم کے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں ۔کی بورڈ اور ماؤس کے ذریعے آپ ونڈوز کے تمام سین، ہائپر شیڈز اور ہائپرگراف ونڈوز، ان سب کو بڑی آسانی سےتبدیل کر سکتے،چھوٹا بڑاکر سکتے ہیں،ادھر ادھرکرسکتےہیں اور گمھاسکتے ہیں (آپ بسperspective camera views  میں کام کرتے ہوئے ہی surface کو   گھماسکتےہیں) تمام ونڈوز میں اس طریقے سےہی کام ہوتا ہے۔  آپ کو بس کمانڈز کا ایک سیٹ ہی سیکھنا ہوگا اس کے بعد آپ Maya  کی دنیا گھوم چکے ہوں گے ۔ Maya  کی سین ونڈو میں آپ object کو گھما سکتےہیں اوپر نیچے کر سکتےہیں دائیں بائیں کر سکتے ، یہ سب بڑی آسانی سے ہوتا ہے۔

منتخب کریں آپ کسی بھی ایک ٹول کو وہ چاہے حرکت دینے والا ہو،بڑا کرنے والا ہو،یا گھمانے والا (یا کوئی بھی)، اب جائیں manipulator handle پر (یا آپ بوکس کے سینٹر کو حرکت دیں تو وہ تمام axes  پر بڑی تیزی سے حرکت کریگااور چیزوں کے رخ  تبدیل کرے گا۔ اس کو ہم ثابت کرتے ہیں ایک مثال سے۔آپMaya  میں ایک نیا سین کھولیں اور اس میں ایک گیند کو ایڈ کریں ۔ اب دیکھیں سین ونڈو کے اوپر شیلف ہے اس میں sphere object click کردیں ,یا پھر آپ ایسا کریں کےCreate NURBS Primitives Sphere ۔ اب دائرے کی صورت گھمانے کے لیے گیند کو پکڑیں keyboard پرAltکی key  دباکر ساتھ ہی ماؤس کے بائیں بٹن کو پریس کر دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کیمرہ یا سین کودائرے کی صورت میں گھماپھرا سکتے ہیں۔ گیند کو اکیلا گھمانے کےلیے آپ کو چاہیے rotate tool۔ یہ ٹول آپ جب سین ونڈو کے بائیں طرف دیکھیں تو وہاں ٹول باکس میں موجود ہے۔ یا پھر آپ اپنے keyboard  پر E کا بٹن دبائیں اور گیند کے کسی سرکل کو پکڑکرجس طرف چاہیں گھما لیں ۔ یہ سب کرنے کے لیے آپ کو بس ماؤس  کا بائیں والا بٹن ہی پریس کرنا ہوگا۔ یہ عمل آپ نیچے دیگئ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

prectice_maya_interface

Figure 1.1: Rotating a sphere in Maya

منتخب کریں move tool(یا پریس کریں w کی  key) اب ذرا سکیل کی طرف جاتے ہیں۔ منتخب کریں scale tool (یا پریس کریں R کی key)

Next Tutorial……