Continuous or Present Perfect Progressive Page 1

فعل حال تام و جاری
اس ٹینس کو بنانے کیلئے چند سادہ سی باتیں یاد کرلیں۔

  1. اس ٹنیس میں verbکی پہلی حالت کے ساتھ ‘ing’لگا کر استعمال کریں۔
  2. Have beenاورhasbeenبطورhelpingverbsاستعمال کریں۔مثلاََ.

I have been playing since morning

میں صبح سے کھیل (یاکھیلتا)رہاہوں۔

  1. It has been raining since yesterday.

کل سے بارش ہورہی (یا ہوتی رہی)ہے۔

(3)نفی بنانے کیلئے haveاورhasکے بعد ‘not’ لگا کر beenاستعمال کیا جاتاہے۔مثلاََ

(a) I have not been playing since morning.

میں صبح سے نہیں کھیل رہا ہوں۔

  1. It has not been raining since yesterday.

کل سے بارش نہیں ہورہی ہے۔

  1. سوالیہ فقرے بنانے کیلئے haveاورhasکو جملے کے شروع میں لگائیں مثلاََ
    1. Have I been playing since morning?

کیا میں صبح سے کھیل رہا ہوں؟

  1. Has it not been raining since yesterday?

کیا کل سے بارش نہیں ہورہی ہے؟

(5) they, you, we, I اورplural noun(جمع)کے ساتھ ‘have been”جبکہ name, it, she, heاورsingular noun(واحد)کے ساتھ ‘has been’استعمال کریں۔

(6)اس ٹینس کے بعض aspectsمیں ‘since’بطورpoint of time(مقررہ وقت)اور’for’بطورperiod of time(مقررہ وقت)کے استعمال ہوتا ہے۔ ’since’اورforکے استعمال کو زہین نشین کرنے کیلئے درج زیل دو کلیے یاد رکھیں ۔ان میں سے آسان لگے اُسے اپنائیں۔

(a) We use (for) to say how long the period is.

ہم forکا استعمال یہ بتانے کیلئے کرتے ہیں کہ کوئی (کام) کتنے عرصے سے ہو رہا ہے۔مثلاََ

 He has been working here for two months.

وہ دو ماہ سے یہاں کام کر رہا ہے۔یہاں اس جملے میںforکام کا عرصہ یا مدت بتارہاہے۔

We use ‘since’ to say when the period began.

ہمsinceکا استعمال یہ بتانے کیلئے کرتے ہیں کہ کوئی کام کب شروع ہوا مثلاََ

He has been working here since yesterday.

وہ کل سے یہاں کام کر رہا ہے۔

یہاں اس جملے میںsinceکام کے آغاز کا وقت بتارہاہے۔

(b) We use “for” when we need not make calculation or when we cannot calculate.

ہم ‘for’اُس وقت استعمال کرتے ہیں جب ہمیں حساب کرنے کی ضرورت نہ ہو یا ہم حساب نہ کر سکیں۔مثلاََ

He has been working for two hours.

وہ دو گھنٹوں سے کام کر رہا ہے۔

(یہاں اس جملے میں ہمیں کیلکو لیٹر اٹھا کر حساب کرنے ضرورت نہیں پڑتی)

He has been working for many hours.

وہ کئی گھنٹوں سے کام کر رہا ہے۔

(یہاں اس جملے سے ظاہر ہے کہ ہم حساب کرکے نہیں بتاسکتے کہ manyسے کتنے گھنٹے مراد ہے)

We use ‘since’ when we need to make calculation.

ہمsinceاُس وقت استعمال کرتےہیں جب ہمیں حساب کرنے کی ضرورت ہو مثلاََ

He has been working since morning.

وہ صبح سے کام کر رہا ہے۔

(یہاں اس جملے میں ہمیں حساب کرنا پڑ رہا ہے کہ صبح سےلیکر اُسے اب تک کام کرتے ہوئے کتنے گھنٹے ہوگئے ہیں)

           اس ٹینس کے متعلق کچھ اپم باتیں

 اس  ٹینس کی روایتی پہچان”تارہاہے،تی رہی ہے،تے رہے ہیں”ہے۔ جو کہ اس ٹینس کا صرف ایک aspect(پہلو)ہے۔اس فکر تک محدود رہنے سے ہمیں اس ٹینس کے بہت سے اور پہلووں سے محروم رہنا پڑتا ہے اور یہی محرومی انگریزی پولتے وقت ہمیں مشکلات سے دوچار کرتی ہے۔لہٰزا آئیں اس ٹینس کے مختلف پہلووں(استعمال)کا مفصل جائزہ لیتے ہیں۔

        اس ٹینس کے مختلف پہلووں کا تفصلی جائزہ

  1. The present perfect continuous is for an action which began at some time in the past and still continuing.

یہ ٹینس کسی ایسے کام کا اظہار کرنے کئلئے استعمال ہوتا جو کسی وقت ماضی میں شروع ہوا ہو اور ابھی تک جاری ہے۔

EXAMPLES:

  1. It has been raining for two hours.(it is raining now. It began to rain two hours ago and it is still raining)

دو گھنٹوں سے بارش ہورہی ہے(یعنی اب بارش ہو رہی ہے۔دوگھنٹےقبل بارش شروع ہوئی اور ابھی تک جاری ہے۔

  1. I have been watching match since 2’clock.(I started watching match at 2’clock and I am still watching)

میں دو بجے سے میچ دیکھ رہا ہوں(یعنی میں نے دوبجے میچ دیکھنا شروع کیا اور اب بھی میچ دیکھ رہا ہوں)

  1. He has been sleeping for four hours (and is still sleeping)

وہ چار گھنٹوں سے سو رہا ہے۔(یعنی اور ابھی تک سورہا ہے)

  1. They have been playing since 4 o’clock.

وہ چار بجے سے کھیل رہے ہیں۔

  1. She has been learning English for six months.

وہ چھ ماہ سے انگریزی سیکھ رہی ہے۔

(High School Grammar and Composition by Wren and Martin P-70)

Go Next Page………