Present Perfect Tense or Present Perfective Page 2

Present Perfect Tense or Present Perfective Page 2
(d) Imran has just told me.
عمران نے ابھی ابھی مجھے بتایا ہے۔
(3) It expresses an action completed in the past but the time is not known.
یہ کسی ایسے کام(کازکر کرنے)کیلئے بھی استعمال ہوتاہے جو ماضی میں مکمل ہوگیا ہو مگر یہ معلوم نہ ہو کہ کب مکمل ہوا۔

EXAMPLES:

(a)      I have read Hardy’s novel, the Mayor of Caste ridge.

میں نے ہارڈی کا ناول میئرآف کا سٹرج پڑھا ہے۔(یہاں اِس بات کا پتہ نہیں لگ رہا ہے کہ کب پڑھا ہے، سال پہلے یا ایک دن پہلے)

(b)      I have read the instructions but I don’t understand them.

میں نے ہدایات پڑھی ہیں مگر مجھے سمجھ نہیں آئی۔

(c)       Have you had breakfast? No, I haven’t had it yet.

کیا آپ نے ناشتہ کیا ہے؟نہیں میں نے ابھی تک ناشتہ نہیں کیا۔

(d)      He has met Arshad.وہ ارشد سے ملاہے

درج بالا جملوں میں کسی کام کے ماضی میں مکمل ہونے کا زکر ہے مگر اس بات کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کا کس وقت ہوا۔

(4) It shows an action that occurred in the past and may occur again.

یہ کسی ایسے کام کو بھی ظاہر کرہا ہے جو کسی وقت ماضی میں ہوا ہو اور مستقبل میں اُس ک ہونا ممکن ہو۔

EXAMPLES:

(a)      Aslam has written a number of stories.

اسلم نے متعدد کہانیاں لکھی ہیں۔

(b)      I have seen many lions in this forest.

میں اِس جنگل میں کئی شیر دیکھے ہیں(یعنی اب بھی اِن کے پائے جانے امکان ہے)

(c)       He has come to Tank many times.

وہ کئی مرتبہ ٹانک آیا ہے۔(یعنی وہ اب بھی ٹانک آسکتا ہے کیونکہ وہ ابھی زندہ ہے)

تاہم اگر اسلم زندہ نہیں ہے اور شیر ختم ہوچکے ہیں اور سی جز میں”He” نے ٹانک آنا بالکل ترک کردیا ہے تو درج بالا تینوں جملوں کو بالترتیب simple pastمیں لکھیں گے۔

(a)      Aslam wrote a number of stories.

(b)      I saw many lions in the forest.

(c)       He came to Tank many times.

(Practical English Grammar Thomson and Martinet P-167, Comprehensive English Grammar by Eckersley P-176)

(5) Recent action in the  present perfect often have results in the present.

بعض اوقات یہ Tense ماضی قریب میں کئے گئے کام کی بجائے اُس کے نتائج ظاہر کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔

EXAMPLES:

(a)      I have washed the car.میں نے کاردھوئی ہے۔

(b)      She has cleaned the floor.

اُس نے فرش صاف کیا ہے۔

(C) The lift has broken down.لفٹ ٹوٹ گئی ہے۔

(d) I have switched on the light.

میں نے لائٹ جلائی ہے۔

آپ دیکھ رہے ہیں کہ مزکورہ بالا چاروں جملوں میں کام کی بجائے اُس کے نتائج کی طرف اشارہ کیا جارہاہے۔۔مثلاََ جزڈی ،میں یہ بتلایا جارہا ہے کہ لائٹ اب جل رہی ہے لہٰزا اب کسی کو لائٹ جلانے کی تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں۔

(Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-166 and English Grammar and Usage by Lee Kok Cheong, Nigoh Geok lun and Arthur yap P-94)

(6) The present perfect can be used for habits or habitual actions.

Present perfect کسی شخص کی کوئی ایسی عادت بتلانے کیلئے بھی استعمال ہوتاہے۔جو ابھی تک اس نے چھوڑی نہ ہو۔

EXAMPLES:

(a)      He has always got late.وہ ہمیشہ دیر سے آیا ہے۔

(b)      I have always answered his letters.

میں نے ہمیشہ اُس کے خط کا جواب دیاہے۔

(c) Nasir has always got up early in the morning.

ناصر ہمیشہ صبح سویرے اُٹھاہے۔(یعنی ناصر اب بھی ایسا ہی کرتاہے)

(Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-168 and Advanced English Grammar by Prof.Mukhtar Parvez P-79)

(7) We can also use the present perfect with ‘for’ and ‘since’ when something has stopped happening.

ہم present perfect کو sinceاورforکے ساتھ ایسے کام کے لئے (بھی) استعمال کرسکتے ہیں۔جو عین اُس وقت ختم ہوگیا ہو جب مُتکلم اُس کام کا تزکرہ کررہاہو۔

Examples:

(a)      I haven’t seen you for ages.

ایک طویل عرصے سے میں نے نہیں دیکھا۔

(یہاں اس جملے سے واضح ہے کہ اب مُتکلم نے مخاطب کو دیکھ لیا ہے اور ان کی ملاقات ہوگئی ہے)

(b)      You haven’t visited us since July.

جولائی سے آپ ہمیں ملنے نہیں آئے۔(یعنی پچھلے جولائی کے بعد ہماری اورآپ کی ملاقات اب ہورہی ہے)

(c)       This room hasn’t been cleaned for months.

کئ ماہ سے اس کمرے کی صفائی نہیں ہوئی۔(یعنی کئ ماہ ہورہے ہیں کہ اب کہیں جا کر اس کمرے کی صفائی ہورہی ہے۔)

Go To Next Page…………