Present Continuous or Present Progressive Page 1

فعل حال جاری
اس ٹینس کو بنانے کے لئے چند سادہ سی باتیں یادکرلیں۔
(1)  verb کی پہلی حالت کے ساتھing لگا کر استعمال کریں۔
(2)  Is, are, amبطور امدادی افعال استعمال کریں۔
(3)  مثبت فقروں میں Iکے ساتھ amاورhe, she, it,  name اور اسم واحد کے ساتھ isاورwe, they ,you اور اسم جمع کے ساتھ are استعمال کریں۔

EXAMPLES:

 

I am playing. He is playing. We are playing.

(4)  نفی فقروں میں is, are, am کیساتھ not لگائیں۔

Examples:

I am not playing. He is not playing.  We are not playing.

(5)  سوالیہ فقروں میں is, are, am کو فقرے کی ابتداءمیں لائیں۔

Examples:

Am I playing? Is he playing? Are we playing?

  اس Tense کے متعلق کچھ اہم باتیں

ہمارے ہاں عموماََ اِس Tense کی پہچان یہ بتاتی ہے کہ جس اُردو کے فقرے کے آخر میں ‘رہاہے’،رہی ہے’، ‘رہے ہیں’آجائے توPresent Continuousہوگا۔

یہ قاعدہ ایک حدتک درست ہے مگر اِسے اس Tense کے تمام Aspects(پہلووں)پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔مثال کے طور پر”I am playing cricket”

اگر اِس کا ترجمہ درج بالا نقطہ کو سامنے رکھتے ہوئے کریں تو یہ ترجمہ درج زیل ہوگا۔”میں کرکٹ کھیل رہاہوں”

اور اگر اسی نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے

“At seven, when the postman comes, I am usually having breakfast”

کا ترجمہ کریں تو وہ یوں ہوگا۔

سات بجے جب ڈاکیا آتاہے(تو)میں عموماََ(معمول کے مطابق)ناشتہ کررہاہوتاہوں”۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں اگر ہم درج بالا’رہاہے’والے نقطہءنظر ہی کو اس ٹینس کی پہچان مان لیں تو ہم اس Tenseکے صرف ایک پہلو تک ہی محدود رہ جاتے ہیں۔حالانکہ اسTenseکے بہت سے Aspects ایسے ہیں جہاں ہمیں اس سوچ کو مجبوراََخیر باد کہنا پڑتاہے۔لہٰزا آئیں اس Tense کا تفصیلی مطالبہ کریں۔

 اس ٹینس کے مختلف پہلووں پر تفصیلی گفتگو

It indicates an action which began in the past and will terminate in the future, but which at the moment of speaking is incomplete and is still continuing.

یہ ایسے کام کو ظاہر کرتاہے جو کچھ دیر پہلے شروع ہوا ہو،اور کچھ وقت کے بعد ختم ہوجائے اور اُس وقت ہورہاہو۔جب کوئی بندہ اُس کام کازکر کررہاہو۔

EXAMPLES:

(a)      He can not meet you because he is attending a very important meeting.

وہ آپ سے نیہں مل سکتا کیونکہ وہ ایک بیت اہم میٹنگAttendکررہاہے۔

(b) It is raining nowاب بارش ہورہی ہے

(c) What are you doing?آپ کیا کررہے ہیں؟

(d) Where is Arshad? He is taking tea.

ارشد کہاں ہے؟وہ چائے پی رہاہے۔

یہ اس ٹینس کا ایک ایسا پہلو ہے جہاں ہمیں ترجمہ کرتے ہوئے پرانی”ریاہے”والی روایت کو گلے لگاناپڑریاہے۔

(Advanced English Grammar by Porf: Mukhtar Parvez P-77, and English Grammar in Use by Raymond Murphy P-6)

(2) It expresses more general present and with regard to this aspect the action may not necessarily be literally ‘continuous’ at the time of speaking.

یہ کسی ایسے کام کا اظہار بھی کرتاہے۔جو زمانہ حال میں ہورہاہو اور اس لحاظ سے یہ ضروری نہیں کہ وہ کام عین اُس وقت بھی ہورہاہو جب اُس کام کے متعلق گفتگو ہورہی ہو۔ مثلاََ باپ سکول کے اُستاد سے پوچھتا ہے

‘Is my son working nowadays’?

“کیا میرا بیٹا آج کل محنت کررہاہے”۔سکول کا اُستاد جواباََکہتاہے کہ

Oh, yes, he is trying his best now

ارے ہاں وہ اب بھرپور کوشش کررہاہے۔یہاں آپ دیکھ رہے ہیں کہ بات پوچھتےاوربتاتے وقت ایسا کوئی تصور زہین میں نہیں آتاکہ بیٹا عین اس وقت بھی محنت میں لگاہواہو۔یہاں present continuousبطورGeneral Presentاستعمال ہواہے۔

More Examples:

(a)      what is Kamran doing these days? He is writing a novel.

کامران آج کل کیاکررہاہے؟وہ ناول لکھ رہاہے۔(یہاں سیاق و سباق بتارہاہےکہ کامران عین اُس وقت ناول نہیں لکھ رہاہے جب اس کے متعلق پوچھا یا بتایا جارہاہے)

(b) I am reading David Copperfield.(but I am not reading this moment)

میں ڈیوڈ کا پرفیلڈ پڑھ رہاہوں۔(لیکن اس سے یہاں یہ مطلب لینا ضروری نہیں کہ وہ عین یہ بات بتاتے وقت مطالعہ میں لگا ہوا ہے)۔

(High School Grammar and Composition by Wren and Martin P-68,comprehensive English Grammar by Eckersley P-169, Advanced English Grammar by Porf: Mukhtar Pervez P-78 and Practical English Usage by Michael Swan p-460)