عربی کے ابتدائی اسباق

عربی کے ابتدائی اسباق:۔
آئیے سب سے پہلے چند اصطلاحات سیکھتے ہیں ۔ جن کا ہمیں دوران ِ سبق آئے روز استعمال کرنا ہوگا،

۱۔حَرَکَۃ: زیر( ِ) ، زَبر ( َ ) اور پیش ( ُ ) میں سے ہر ایک کو حرکت کہتے ہیں۔ اور اِن تینوں کا اکٹھا حرکاۃِ ثلاثہ کہتے ہیں۔

۲۔ مُتَحَر ِ ک: حرکت والے حرف کو مُتَحَرّ ِک کہتے ہیں۔

۳۔ سکون : جزم ( ْ) والے حرف کو سکون کہتے ہیں۔

۴۔فَتْحَہ : یا نَصْب: زَبَر والے حرف کو فَتْحَہ یا نَصْب کہتے ہیں۔

۵۔ کَسْرہ: یا جَرّ : زیر والے حرف کو کَسْرہ یا جَر کہتے ہیں۔

۶: ضَمَّہ یا رَفْع: پیش والے حرف کو ضَمّہ یا رَفْع کہتے ہیں۔

۷: تنوین : دو زبر ، دو زیر، دو پیش میں سے ہر ایک کو تنوین کہا جاتاہے۔

۹: مفتوح: وہ حرف جس پر زبر ہو مفتوح کہلاتا ہے۔ کَتِفُ میں کاف مفتوح ہے۔

۱۰: مکسور: وہ حرف جس کے نیچے زیر ہو۔ کَتِفُ میں تا مکسور ہے۔

۱۱۔ مضموم: وہ حرف جس پر پیش ہو۔ کَتِفُ میں فا مضموم ہے۔

۱۲۔ سَاکِن یا مجزوم: وہ حرف جس پر جزم ہو ساکن یا مجزوم کہلاتا ہے۔

۱۳۔ مُشَدّد:وہ حرف جس میں تشدید ہو مَشَدّد کہلاتا ہے۔ محمّد میں دوسرا میم مشدد ہے۔

۱۴:تعریف : کسی اسم ِ نکرہ کو معرفہ بنانا یا کسی اسم کا معرفہ ہونا۔

سبق نمبر 2