Present Perfect Tense or Present Perfective Page 1

 (فعل حال تام)
اس ٹینس کو بنانے کے لئے چند سادہ سی باتیں یاد کرلیں۔
Verb(1)کی تیسری حالت استعمال کریں۔
Has(2)اور haveبطور helping verbsاستعمال کریں۔

EXAMPLES:

I have eaten food. He has gone to school.

(3) نفی فقرے بنانے کےلئے haveاورhasکے ساتھ notاستعمال کریں۔

EXAMPLES:

I have not  eaten  food. He has not gone to school.

(4)  سوالیہ بنانے کے لئے HaveاورHasکو فقرے کے شروع میں لگائیں۔

EXAMPLES:
Have I eaten food?

Has he gone to school

(5) they, you, we, I اورpluralnounکے ساتھ haveاستعمال کریں۔

EXAMPLES:

I have done my work

You have drunk milk.

Children have played cricket.

  Name, it, she, he (6)اور Singular Noun کے ساتھ hasاستعمال کریں۔

EXAMPLES:

He has gone to bed.

She has taken breakfast.

 اس ٹینس کے متعلق کچھ باتیں

Present Perfect-Tense or Present-Perfective

ہمارے ہاں عام طور پر اس tenseکی پہچان یہ بتائی جاتی ہےکہ جس اُردو کے فقرے کے آخر میں ‘چکاہے،چکی ہے،چکے ہیں’یا’لیا ہے،لی ہے،اور’لئے ہیں’آجائے تو وہ Present perfect tense ہوگا۔ اس نقطہ نظر کے اپنانے سے ہم اس ٹینس کے کچھ مخصوص Aspects(پہلووں)تک محدود ہوجاتےہیں۔حالانکہ اس ٹینس کے استعمال کے چند ایسے پہلو بھی ہیں کہ وہاں ہمیں اُن پہلووں کا ترجمہ کرتے ہوئے مزکورہ نقطہ نظر کو چھوڑنا پڑجاتا ہے۔آئیں اس بات کو ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔

                     “I have eaten meal”

اگر اس جملے کا ترجمہ مزکورہ بالا نقطہ نظر سامنے رکھ کر کیا جائے تو وہ یہ ہوگا”میں کھانا کھا چکا ہوں”میں نے کھانا کھالیاہے”اور اگر اسی نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر

      “We have waited for him since morning”

کا ترجمہ کیا جائے تو وہ یوں ہوگا “ہم صبح سے اُس کا انتظار کر چکے ہیں”ایک اور مثال دیکھیں

               “He has always called you names”

“وہ ہمیشہ تمہیں گالیاں دے چکا ہے”

آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہاں جب ہم نے پرانے محدود نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر درج بالا دو جملوں کا اُردومیں ترجمہ کیا تو وہ مناسب معلوم نہیں ہورہا۔لہٰزا ‘چکا ہے’پہچان والا نقطہ نظر ایک حد تک تو ٹھیک ہوسکتا ہے مگر ہم اسی ایک ہی لاٹھی سے اِس ٹینس کے سارے پہلووں کو نہیں

ہم اسی ایک ہی لاٹھی سے اِس ٹینس کے سارے پہلووں کو نہیں ہانک سکتے۔اب آئیں اِس ٹینس کا تفصیلی مطالعہ کریں۔

 اس ٹینس کے مختلف پہلووں پر تفصلی گفتگو

present perfect-often-indicates-an-action

(1)      The present perfect often indicates an action that has just been completed.

Present perfectکسی ایسے کام کا زکر کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے جو تھوڑی دیر قبل کر لیا گیاہو۔

EXAMPLES:

(a)      We have won the match.ہم نے میچ جیت لیا ہے۔

(b)      I have done my homework..

میں نے اپنا گھر کا کام کرلیاپے

(c)       He has eaten food.اُس نے کھانا کھالیا ہے۔

(d)      Aslam has reached home.اسلم گھر پہنچ چکا ہے

(Manual of English Grammar and Composition by J.C nesfield P-63)

 

(2)      It is used with “just” for a recently completed action.

اس ٹینس کو لفظ”just”کیساتھ کسی ایسے کام(کا زکر کرنے)کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو ابھی ابھی مکمل ہوا ہو۔

EXAMPLES:

(a)      He has just gone out.

وہ ابھی ابھی (گھر سے)باہر گیا ہے۔

(b)      She has just arrived home.

وہ ابھی ابھی گھر پہنچی ہے۔

(c)       I have just finished my work.

میں نے ابھی ابھی اپنا کام ختم کیا ہے۔

Go To Next Page………..