Continuous or Present Perfect Progressive Page 2

(2) We use the present perfect continuous to talk about an action which began in the past and has recently stopped or just stopped.

ہم یہ ٹینس کسی ایسے کام کا اظہار کرنے کیلئے (بھی)استعمال کرتے ہیں جو کسی وقت ماضی میں شروع ہوا ہو اورکچھ دیر پہلے یا ابھی ابھی ختم ہوگیا ہو۔

present perfect continuous to talk about an action

EXAMPLES:

  1. You are out of breath. Have you been running.

آپ کا (تو)سانس پھولا ہوا ہے۔کیا آپ دوڑرہے تھے؟(یا کیا آپ دوڑتے رہے ہیں؟) یہاں آپ دیکھ رہے ہیں کہ ترجمہ کرتے ہوئے بریکٹ میں دئیے گئے معانی کے علاوہ ہم ‘رہے تھے’کے االفاظ استعمال کر رہے ہیں اور یہ الفاظ بھی یہاں نامناسب نہیں کیونکہ مخاطب ابھی دوڑ نہیں رہا۔بلکہ ابھی تھوڑی دیر قبل اُس کے دوڑنے کا عمل ختم ہوگیا ہے۔اس لئے اب اُس کا دوڑنا ماضی کا حصہ بن گیاہے۔

  1. Why are your clothes so dirty? What have you been doing?

تمہارے کبڑے اتنے گیلے(گندے)کیوں ہیں؟تم کیا کر رہے تھے؟یاتم کیا کرتے رہے ہو۔

  1. I have been talking to imran and he thinks…….

میں(ابھی)عمران سے باتیں کر رہا تھا اور اُس کا خیال ہے……….

  1. I don’t feel like going this evening. I have been working in the garden all day.

آج شام جانے کو میرا جی نہیں چاہتاہے۔میں سارا دن باغ میں کام کرتا رہا ہوں۔(یا میں نے سارا دن باغ میں کام کیا ہے)

(3) We can also use the present perfect continuous with since + past indefinite for actions repeated over a period of time.

ہم ٹینس sinceکے ساتھ past indefiniteلگا کر کسی ایسے کام کے اظہار کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں جو ایک عرصے سے مسلسل ہوتا چلا آرہا ہو۔

EXAMPLES:

  1. She has been playing tennis since she was eight.

وہ آٹھ برس کی عمر سے ٹینس کھیلتی چلی آرہی ہے۔

  1. He has been living here since he was born.

وہ پیدائش سے یہاں رہ رہا ہے۔

  1. We have been studying  since it was five.

ہم پانچ بجے سے مطالعہ کر رہے ہیں۔

  1. Imran has been learning English since he was two.

عمران دو برس کی عمر سے انگریزی سیکھ رہا ہے۔

(English Grammar in use  by Raymond Murphy P-32)

(4) We normally use the present perfect continuous when we say how long.

ہم عموماََhowlongکو present perfect continuousکے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

Continuous or Perfect

EXAMPLES:

  1. How long have you been learning to drive?

آپ کب سے(یاکتنےعرصےسے)گاڑی چلاناسیکھ رہےہیں

(b) How long have you been living here?

آپ کب سے یہاں رہ رہے ہیں؟

(c) How long has he been waiting?

وہ کب سے اتتظار کر رہا ہے؟

(d) How long have you been smoking?

آپ کب سے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں؟

(e) How long have you been learning English?

آپ کب سے انگریزی سیکھ رہے ہیں؟

(Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-73 and oxford practice Grammar by john Eastwood  P-38)

(5) In the present perfect progressive emotional coloring can also be found.

یہ ٹینس متکلم(بات کرنے والے)کے جزبات کے عمل دخل کا اظہار بھی ہوتا ہے۔بولنے والا یہ ٹینس استعمال کرکے کام کی طوالت پر زور دیتا ہے اور ساتھ ساتھ اپنی برہمی کا اظہار بھی کرتا ہے۔

EXAMPLE:

  1. Who has been sleeping in my bed?

میرے بستر پر کون لیٹا رہا ہے؟یا میرے بستر پر کون لیٹا ہوا تھا۔

یہاں بولنے والا یہ ٹینس استعمال کرکے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہا ہے اور سیاق و سباق بتا رہا ہے کہ بستر کی حالت ٹھیک نہیں ہے اور جو شخص لیٹا ہوا تھا وہ اب وہاں لیٹا ہوا نہیں ہے۔

  1. Who has been eating my food?

کون میرا کھانا کھاتا رہا ہے؟(کچھ کھانا بچا ہوا دیکھ کر بات کرنے والا اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہا ہے)

(c) She has been talking all day.

وہ سارا دن باتیں کرتی رہی ہے(یہاں ناراضگی یا برہمی کا اظہار پایا جاتا ہے)

(A Grammar of contemporary English by Randolf Quirk, Sidney Greenbauin, Jan Svartvik and Geoffery Leech P-97)

(6) We can also use recently and lately with the present perfect continuous. These both means in the last few days or weeks.

ہم recentlyیاlatelyبھی اس ٹینس کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔اس صورت میں ان دونوں کا معانی ہوگا”پچھلے چند دنوں میں یا پفتوں میں”

Present Perfect Progressive

EXAMPLES:

  1. I haven’t been feeling very well recently.

میں پچھلے چند دنوں سے کچھ اچھا(یاصحت یاب)محسوس نہیں کر رہا ہوں۔

  1. What have you been doing lately?

آپ پچھلے چند دنوں سے کیا کر رہے ہیں۔

  1. He hasn’t been playing cricket recently.

وہ پچھلے چند دنوں سے کرکٹ نہیں کھیل رہا ہے۔

(Oxford practice Grammar by John Eastwood P-38 and English Grammar in Use by Raymond Murphy P-32)

(7) An action which began in the past and is still continuing or has only just finished will, with non-continuous verbs, be expressed by the present perfect.

اگر کسی کام کا اظہار جو ماضی کے کسی وقت سے شروع ہو کر ابھی تک جاری ہو یا ابھی ابھی ختم ہوا ہو توNon progressive(وہ verbsجوingوالی حالت میں استعمال نہ ہوتےہوں)کے ساتھ present perfect continuousکی جگہ present perfectاستعمال کریں گے۔

EXAMPLES:

  1. How long have you known him?

آپ کب سے اُس کو جانتے ہیں؟

  1. He has been in hospital since his accident.

وہ حادثے کے وقت سے(ابھی تک)ہسپتال میں ہے

  1. He has loved her since childhood.

وہ بچپن سے اس سے محبت کر رہا ہے۔

(Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-175)