ٹینسوں میں Helping verbsکے استعمال کا مختصر خاکہ

ُPresent indefinite No helping verb
Present Continuous Is, are am
Present perfect Have, has
Present perfect continuous Have been, has been
Past indefinite No helping verb
Past continuous Was , were
Past perfect Had
Past perfect continuous Had been
Future indefinite Shall, will
Future continuous Shall be, will be
Future perfect Shall have, will have
Future perfect continuous Shall have been, will have been

مزکورہ بالا مختصر خاکے کو با آسانی یادکرنے کے لئے درج زیل باتیں یاد کرلیں۔

(۱) دوٹینسوں یعنی present indefiniteیاpast indefinite کے ساتھ helping verbsاستعمال نہیں ہوئے۔

(۲) تین perfectٹینسوں کے helping verbs کے ساتھ اگر been لگا لیں تو perfect continuousکےhelping verbs ہن جاتے ہیں۔

(۳) Futureکے چار ٹینسوں کے ساتھ shallاورwillاستعمال کئے جاتے ہیں۔Futureindefiniteمیں صرف shallاورwillجبکہ باقی تینوں میں shallاور willکے ساتھ کچھ اضافہ کرکے۔

   چند اہم باتوں پر ایک طائرانہ نظر

(۱) جن چھ Tensesکے ساتھ Continuousکا لفظ آتاہے۔ان کے ساتھ (first form of the verb+ing) presen participle

استعمال ہوتاہے۔

(۲) جن تین Tensesکے ساتھ صرف perfectکا لفظ استعمال ہوتاہے۔ ان کے ساتھ past participle(یعنی verbکی تیسری حالت)لگائی جاتی ہے۔

(۳) صرف present indefinite  اورfuture indefinite کی ساتھ verbکی پہلی حالت استعمال ہوتی ہے۔

(۴) verb  کی دوسری حالت صرف past indefiniteکے ساتھ لگائی جاتی ہے۔لیکن اگر یہ سوالیہ یا نفی میں ہو تو پھر verbکی پہلی حالت استعمال ہوتی ہے۔

(۵) present indefiniteاورpastindefiniteکے ساتھ

Helping verbsاستعمال نہیں ہوتے۔

(۶)باقی دس ٹینسوں کے ساتھ helping verbsاستعمال ہوتےہیں۔

(7) جن دس ٹینسوں کےساتھ helping verbsاستعمال ہوتے ہیں اگر اِن کو فقرے کی ابتداء میں لایا جائے تو فقرہ سوالیہ ہن جاتاہےاور اگر اِن امدادی افعال کے بعد not  لگادیاجائے تو فقرہ نفی بن جاتاہے۔

(8)تینperfectcontinuousکے ساتھsinceمقررہ وقت کےطور پر اورforبطورمقررہ مدت استعمال ہوتاہے۔

(9)present perfectاورpastperfectاورfutureperfectکے ساتھ اگرsinceاورforلگایاجائےتویہ تین perfect continuousٹینسوںکا مفہوم بیان کرتےہیں۔

(10)تین ٹینسز یعنی past, present, perfect continuous

Perfect continuousاورfuture perfect continuousکے ساتھ لفظ”been”استعمال کیا جاتاہے۔