Study English Grammar in Urdu-2

افعال  (verb)یہ بھی بتلاتے ہیں کہ کوئی کام مکمل ہے یا ابھی تک زیر تکمیل ہے۔ اِن سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہےکہ کوئی شخص یاچیز کام کررہےہیں یا اُن پر کام ہورہاہے(یعنی وہ فاعل ہیں یا مفعول)، اور بعض صورتوں میں اُس کام کی بابت متکلم(گفتگوکرنیوالے) کے جزباتی رویہ کا بھی بتلاتے ہیں۔ اس کے برعکس وہ یہ نہیں بتلاتے کہ فاعل یا مفعول مزکر ہے یا موئنث یا جاندار ہے یا بےجان اور نہ ان کی ترجیحی،مثبت یا تفصیلی حیثیت بتلاتےہیں اورنہ ہی جملے میں کسی اسم کا دوسرےاسم یاضمیر کے ساتھ ربط ۔

KINDS OF VERBS ACCORDING TO FORM

(حالت یا شکل کے لحاظ سے فعل کی اقسام)

Verbs are distinguished according to form into Regular and lrregular  verbs.

حالت یا شکل کے لحاظ سے verbsکو دوبڑے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے(۱)ریگولر(۲)اریگولر

REGULAR VERBS:

Verbs that forms their past and past participle forms by adding ‘d’ or ‘ed’ to the first principal part (or base form) is a regular verb.The reason why they are called regular is that we can predict what all the other there forms are if we know the base of such a verb. All new verbs that are coined or borrowed from other languages adopt the regular pattern.

  

وہ verb(افعال) جن کی بنیادی حالت (یاشکل) کے ساتھ ‘d’ یا’ed’لگاکراس کی دوسری حالت (past)اور تیسری حالت (past participle)بنائی جائے،ریگولر (verb)کہلاتےہیں۔ اِن کوریگولر کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہمیں اِن کی بنیادی حالت (پہلی حالت) کا پتہ ہوتو ہم اِن کی دوسری اور تیسری (بغیر دیکھےیاپڑھے) بتاسکتے ہیں جتنے بھی نئے افعال(verb)  واضع کیے جاتے ہیں یا دوسری زبانوں سے مستعار(اُدھار) لئے جاتے ہیں اُن کی دوسری یا تیسری حالت بنانے کے لئے ہم “d”یا “ed”کا اضافہ کرتےہیں۔

Regular verbsکی دوسری اور تیسری حالت کی ادائیگی(یاتلفظ)کے قواعد:

(1)         اگر verbکی پہلی حالت’d’یا ‘t’پر ختم ہو تو اس کی دوسری حالت کا تلفظ ‘id’کے ساتھ کریں گے۔مثلاََ

{d} pad    padded     padded

{t}  pat    patted      patted

یوں پڑھیں گے(پَےٹِڈ) patted،padid(پِےڈِڈ)

(2)         اگر verbکی پہلی حالت ‘S’یا’K’پر ختم ہوتو اُس کی دوسری اور تیسری حالت کا تلفظ ‘t’کےساتھ کرینگے مثلاََ

{s}   pass      passed       passed

{k}   pack      packed      packed

دوسری اور تیسری حالت یوں پڑھیں گے۔ (پَےکٹ)packt ،past(پاسٹ)

Go To Next Page………..