Simple Past or Past Indefinite Tense Page 2

(3) The simple past is also used for habits and repeated actions in the past.

یہ ٹینس کسی ایسے کام کا اظہار بھی کرتا ہے جو ماضی میں بطور عادت یا تکرار کے ساتھ کیا جاتاہو۔

اس لحاظ سے simple pastکو habitual past tenseکہا جاتاہے۔

EXAMPLES:

(a)      He studied many hours every day.

وہ ہر روز کئ گھنٹے تک مطالعہ کیا کرتا تھا۔

اس فقرے کو درج زیل دو طریقوں سے بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

He used to study many hours every day OR

He would study many hours every day.

(b)      He always carried an umbrella.

وہ وقت چھتری اُٹھائے پھرا کرتا تھا۔

OR He used to carry an umbrella.

OR He would carry an umbrella.

(c)       We visited/ used to visit / would visit our uncle every summer.

ہم ہرگرمیوں میں اپنے چچاسے ملنے جایا کرتے تھے۔

(High School Grammar and Composition by Wren and Martin P-70 , Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-162)

(4) The simple past tense is used for an action whose time is not given but which occupied a period of time now terminated or which occurred at a moment in a period of time now terminated.

یہ ٹینس کسی ایسے کام کا اظہار کرنے کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے جس کا وقت نہ بتایا گیا ہو مگر جو ماضی میں ایک عرصے تک ہوتا رہا ہو اور اب نہ ہو رہا ہو یا کوئی ایسا کام جو ماضی کے کسی خاص لمحے میں ہوا ہو اور اب نہ ہو رہا ہو۔

EXAMPLES:

(a)      Aslam worked in that bank for four years. (but he does not work there now)

اسلم نے اُس بینک میں چار سال کام کیا(یہاں یہ بات واضح ہے کہ اسلم  ماضی میں چار سال تک کام کرتا رہا مگر اب وہ نہیں کرتا)

(b)      She lived in Rome for a long time.

وہ طویل عرصے تک روم میں رہی۔

(c)       My grandfather once saw Queen Victoria.

میرے دادا نے ایک مرتبہ ملکہ وکٹوریہ کو دیکھا۔(یہاں ایک ایسے کام کا اظہار ہے جو ماضی کے ایک خاص لمحے یا موقع پر ہواتھا)

(d)      Did you ever hear him sing?

کیا آپ نے کبھی اُسے گاتے ہوئےسنا؟

(Practical English Grammar by Thomson and Martinet P-162 and Advanced English Grammar by Prof: Mukhtar Parvez P-80)

(5) The simple past is common is story-telling and when we are telling people about past events.

یہ ٹینس عموماََ کہانی سنانے کیلئے یا لوگوں کو واقعات سنانے کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔

EXAMPLES:

One day the princes decided that she didn’t like staying at home all day, so she told her father that she wanted to get a job.

ایک دن شہزادی نے فیصلہ کیا کہ وہ سارا دن گھر رہنا پسند نہیں کرتی۔پس اُس نے اپنے باپ کو بتایا کہ وہ نوکری کرنا چاہتی ہے۔

اس قسم کے واقعات یا کہانی کو زیادہ واضح طور پرsimplepresentمیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

(Practical English usage by Michael Swan P-417)

(6) The simple past is used in conditional sentences. In such cases, the verb in the if-clause is in the past time and the verb in the main clause is in the conditional tense. This respect indicates two main things

(i) Unreality   (ii)  Improbability

یہ ٹینس شرطیہ جملوں میں بھی استعمال ہوتاہے۔اس صورت میںif-clauseکوsimple past میں لکھا جاتاہے۔جبکہ main clauseکو conditional tense(wouldکے ساتھ verbکی پہلی حالت)میں لکھا جاتاہے۔ اس لحاظ سے یہ ٹینس دو بڑی باتیں بتاتا ہے۔ اولاََ کسی چیز کا حقیقت میں نہ ہونا۔ثانیا۔کسی چیز کا احتمال (اغلب یا ممکن)نہ ہونا۔اس aspectکے لحاظ سے simple pastکو Hyphothetical past بھی کہا جاتاہے۔

Go To Next Page ………………